دعوتِ اسلامی کے تحت 24 دسمبر 2025ء کو  ملتان، پنجاب سے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تعلیمی امور ذمہ دار مولانا محمد آصف عطاری مدنی نے دینی کاموں میں مضبوطی لانے، ہر ماہ راہِ خدا عزوجل کے قافلوں میں سفر کرنے، اندازِ تفہیم میں نرمی لانے، تکمیلی امتحانات کے عملی فوائد اور کراس چیکنگ کے متعلق مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ تعلیمی امور سیّد انس عطاری نے ذمہ دار کے دیئے گئے کاموں کی اہمیت پر کلام کرتے ہوئے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی جانب سےہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)