پنجاب، پاکستان کے علاقے گلشنِ راوی، لاہور میں 10 دسمبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ و برانچ ناظمین اور ڈویژن تعلیمی  امور ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا رضوان عطاری مدنی نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کوبھی اس میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

اس مدنی مشورے میں شفٹ انچارج اکرام رضا اور برانچ ناظم عدنان شفیق عطاری نے شعبے کے متعلق پریزنٹیشن پیش کی جبکہ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں ناظمین نے مختلف سوالات کئے جس کے انہیں تفصیلی جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)