8 مئی 2026ء، اوکاڑہ شہر:
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت اوکاڑہ شہر میں ایک مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے شفٹ ذمہ داران نے شرکت کی جس میں دینی اور تنظیمی امور کی بہتری کے لیے کلام کیا
گیا۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا
عبدالرؤف عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قافلے کے نظام، اجتماعی قربانی
اور ہوم ڈیلیوری سروس کے اہم امور پر مشاورت کی۔
19 مئی 2026ء کو پنجاب، پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اچھرہ برانچ، لاہور کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پرشعبے کے رکن اور لاہور ڈویژن کے ذمہ
دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے اسٹاف کی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، اپنے کاموں کو
بروقت و احسن انداز میں انجام دینے اور افواہوں سے بچاؤ کے حوالے سے اہم نکات
بتائے۔
اسی طرح
لاہور ڈویژن ذمہ دار نے اسٹاف کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور عید قربان کے موقع
پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
7 مئی 2026ء ، حیدرآباد سندھ:
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے تحت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام
شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین، ڈویژن تعلیمی ذمہ داران اور ٹرینرز نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں حیدرآباد ڈویژن
ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے سال 2026ء کے اجتماعی قربانی کی پلاننگ کے
حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
حیدرآباد ، سندھ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مئی 2026ء کو حیدرآباد ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا
ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اہم
موضوعات پر گفتگو کی اور آئندہ کے لیے اہداف طے کیے۔
تفصیلات:اس ماہانہ مدنی مشورے میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار
سید غوث علی عطاری نے سابقہ طلبہ پر کوشش
کرنے، کامیابی کی ٹرکس اور ملنے والے ٹاسکس کے مؤثر طریقۂ کار پر تفصیلی گفتگو کی۔
12 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت سرائے عالمگیر برانچ کے اسٹاف کا اہم مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس کا مقصد برانچ کے تعلیمی معاملات اور اجتماعی قربانی کا جائزہ لینا تھا۔
5 مئی 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کی مین برانچ ستیانہ روڈ میں پنجاب کے برانچ
ناظمین اور ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس موقع
پر رکنِ شعبہ مولانا عمران عطاری مدنی نے حاضرین کو سپلائی چین کے نظام سے متعلق
تفصیلی آگاہی فراہم کی اور شعبے کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ رکن، شعبہ نے مالک وقف کی احتیاطی تدابیر اور برانچز میں
سپلائی چین کے نظام کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں نیز نمایاں
کارکردگی کے حامل ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے جس کا مقصد ذمہ داران کی
حوصلہ افزائی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ (رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
بہاولپور ، پنجاب میں 11 مئی 2026 کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت بہاولپور برانچ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس ماہانہ مدنی مشورے میں ڈویژن
ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے
مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور ذمہ داران کو افواہوں سے بچاؤ اور ماحول کو خراب ہونے سے
روکنے کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں۔
اسی طرح ڈویژن ذمہ دار نے اجتماعی قربانی میں
حصہ لینے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دیگر
امور پر بھی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ستیانہ روڈ، فیصل آباد میں پنجاب کے برانچ ناظمین
اور ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
5 مئی 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کی مرکزی برانچ
ستیانہ روڈ میں پنجاب کے برانچ ناظمین اور ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا۔
ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی نے ماہانہ مدنی مشورے کا آغاز مطالعہ کی اہمیت سے کیا نیز مطالعہ کی فضیلت اور اس کے فوائد پر روشنی
ڈالتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔
نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے افواہوں
سے بچنے اور ان کی زد میں آکر ماحول کو خراب ہونے سے روکنے کے حوالے سے ناظمین و
ذمہ داران کی تربیت کی۔
آخر میں صوبائی ذمہ دار مولانا رضوان مدنی صاحب
نے شعبے میں مالیاتی نظام کے نفاذ اور بہتر کارکردگی کے متعلق حاضرین کی رہنمائی
کی تاکہ مالی امور کو شفاف اور مؤثر طور پر انجام دیا جا سکے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
22 اپریل 2026 کو لاہور، پنجاب میں شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز دعوت اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
لاہور ڈویژن کے برانچ ناظمین، شفٹ ناظمین، ڈویژن تعلیمی ذمہ دار اور ٹرینرز نے
شرکت کی۔
تفصیلی معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
شعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے شرکا کی رہنمائی کی نیز حاضرین کی ذہن سازی
کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کاموں کو بروقت اور احسن انداز میں انجام دیں تاکہ دینی
خدمات کو بہتر انداز میں انجام دیا جا سکے۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ کا کہنا تھا کہ تمام
اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے ماتحت اسلامی
بھائیوں کو بھی دینی کاموں میں شامل کرنے کا ذہن پیدا کریں تاکہ دینی کاموں کی
کارکردگی مزید بہتر بن سکے۔
آخر میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے
ادارے میں ایڈمیشن کے حوالے سے چند اہم نکات بیان کئے جبکہ پاکستان سطح کے ہوم کلاسز نگران مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے
بھی حاضرین کی رہنمائی کی۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
15 اپریل 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی میرپور برانچ میں شفت قادری
کے مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی
مشورے میں گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژ ن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے
مدرسین سے گفتگو کرتےہوئے انہیں عمامہ شریف
اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح تعلیمی امور ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس
پر خاص توجہ دینے اور انہیں نرمی سے پڑھانے کا طریقۂ کار بتایا نیز دیگر تعلیمی
ومعاملات پر مدرسین کی ذہن سازی کی۔ آخر میں تعلیمی امور ذمہ دار نے مدرسین کے
سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں شعبے کے
کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 14 اپریل 2026ء کو لاہور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ماہانہ
میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ دار محمد فیصل ایاز
عطاری نے گول اچیومنٹس ٹرکس (Goal
Achievements Tricks)، شعبے کی طرف سے ملنے والے اہداف، ورکنگ کے طریقے اور دیگر
اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
10 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ملتان ڈویژن، پنجاب کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا
گیا۔
اس ماہانہ
مدنی مشورے میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا محمدآصف عطاری مدنی نے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکا کی تعداد بڑھانے، گول اچیومنٹس
ٹرکس (Goal Achievements Tricks)، تکمیلی امتحانات
میں بہتری کے طریقے اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ تعلیمی امور سید انس عطاری
نے مختلف نکات پر شرکا کی رہنمائی کی اور اُن
کی جانب سے ہونےوالے سوالات کے جوابات دیئے۔
بعدازاں شرکا نے مختلف دینی کاموں کے حوالے
سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور اس مدنی مشورے سے بھرپور استفادہ کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami