فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز پاکپتن میں مدرسین
کا ماہانہ مدنی مشورہ، تعلیمی مقاصد اور اہم امور پر گفتگو
23 اگست 2026ء کو پاکپتن میں واقع دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکپتن برانچ کے مدرسین نے شرکت کی۔
اس ماہانہ مدنی مشورے میں ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی
ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مدرسین کی
رہنمائی کی۔
تعلیمی ذمہ دار نے خاص طور پر طلبہ کو ان کے
کورسز بروقت مکمل کروانے اور ان میں پڑھائی کی ترغیبات پیدا کرنے کے حوالے سے مدرسین
کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ تعلیمی ذمہ دار نے ماہِ ربیع الاول کے مبارک ایام میں جشنِ عید میلاد
النبی صلی
اللہ علیہ وسلم اجتماع منعقد کرنے اور
ٹیلی تھون کے سلسلے میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ملانے کے حوالے سے بھی مدرسین کو ذہن
دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
مدنی مشورے کے دوران شعبے کی طرف سے جاری کی گئی
تعلیمی پریزنٹیشن کو عملی طور پر کس طرح اپلائی اور نافذ کیا جائے اس معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور مدرسین
کو اس پر عمل درآمد کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami