دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 12 نومبر 2025ء کو آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تجوید و قرأت کے مدرسین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ مدنی مشورے میں رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری اور شفٹ تعلیمی ذمہ دار قاری اسامہ عطاری نے تجوید و قرأت اور حسنِ قرأت کورسز کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مدرسین کو ذہن دیا کہ تلاوت کو مزیدخوبصورت انداز میں کیا جائے نیز لہجہ کو بھی پختہ کیا جائے۔آخر میں مدرسین کی جانب سے سوالات کئے گئے جس کے انہیں تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 7 نومبر 2025ء کو شیرانوالہ گیٹ لاہور، پنجاب میں(جامعۃالمدینہ آن لائن، لاہور ڈویژن کے) تمام شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان افضل عطاری مدنی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کی روشنی میں مبالغہ آرائی اور جھوٹ سے بچنے کے حوالے سے بیان کیا ساتھ ہی بہترین لیڈر کے اوصاف بھی بیان کئے۔

اس کے علاوہ ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ داران مولانا فہد عطاری مدنی اور مولانا احمد وسیم عطاری مدنی نے اساتذہ کو اپنی اسکلز میں بہتری لانے کا ذہن دیا جبکہ مختلف شفٹ تعلیمی ذمہ داران نے پریزنٹیشنز پیش کی۔آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 نومبر 2025ء کو جہلم، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پنجاب بھر کے برانچ منیجرز اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے ماہانہ میٹنگ کے پوانٹس پر گفتگو کرتے ہوئے ماہِ قافلہ کے موقع پر قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

صوبائی ذمہ دار نے اپنی گفتگو کے دوران ٹیلی تھون عطیات 2025ء کی کارکردگی کے بارے میں شرکا سے فالو اپ لیا اور اس میں نمایاں کارکردگی کے حامل 5 برانچز کا اعلان کیا۔

اسی طرح صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے کاموں میں مزید اضافے کے لئے نیوہائرنگ کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بہاولپور، پنجاب میں 4 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ملتان و بہاولپور کے شفٹ اور برانچ منیجرز شریک ہوئے۔

منیجرز کی رہنمائی کے لئے شعبے کے HOD مولانا یاسر عطاری مدنی نے Importance Of Being Available کے متعلق شرکا کی تربیت کی اورانہیں احسن انداز میں شعبے کا کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر بہاولپور میں 4 نومبر 2025ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ منیجرز شریک ہوئے۔

اس موقع پر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے HOD سیّد غلام الیاس عطاری نےEmotional Intelligenceکے حوالے سے منیجرز کی رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز میں اپنے شعبے کا کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ HOD نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق منیجرز کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

6 نومبر 2025ء کو لاہور کے  مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث، تخصص فی الاقتصاد اور تخصص فی فقہ الحلال کے طلبۂ کرام موجود تھے۔

اس سیشن کے دوران رکنِ شعبہ مولانا رضوان عطاری مدنی نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف کروایا طلبۂ کرام کو شعبہ جوائن کرنے کا طریقۂ کار سمجھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا بھی ذہن دیا۔

آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں تخصصات کے طلبۂ کرام نے مختلف سوالات کئے جس کے رکنِ شعبہ نے تفصیلی جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 6 نومبر 2025ء کو مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن، لاہور  میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

سیشن کے ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا رضوان عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف کروایا اور شعبہ جوائن کرنے کے متعلق طریقۂ کار بیان کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میرپور کشمیر میں 3 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی  اور کشمیر ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا سہ ماہی سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا ۔

3 نومبر کو ہونے والے اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے Importance of Being Available (دستیاب رہنے کی اہمیت) کے موضوع پر حاضرین کی تربیت کی جبکہ شعبہ تعلیم کے رکنِ سید انس علی عطاری نے Connecting Duties with Educational Purpose (ذمہ داریوں کو تعلیم کے مقصد سے جوڑنا) کے موضوع پر ذمہ داران کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری نے Effective Personality کے عنوان سے متعلق بیان کیا اور دیگر ذمہ داران نے بھی مختلف موضوعات پر سیشنز کئے۔

اسی طرح لاہور ڈویژن کے ایک شفٹ تعلیمی ذمہ دار نے Team Workکے موضوع پر گفتگو کی نیز شفٹ کے تعلیمی معاملات میں بہتری لانے، طلبہ کی اخلاقی تربیت کرنے، خیرخواہی اور قافلے میں سفر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 1 تا 2 نومبر 2025ء  کو تمام ڈویژن کے تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ایک اہم میٹنگ اشاعت الاسلام ملتان، پنجاب میں منعقد ہوئی ۔

اس اہم میٹنگ میں مولانا یاسر عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز) اور مولانا محمد عرفان رضا عطاری مدنی (رکن شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز) نے ذمہ داران کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔

علاوہ ازیں ماہانہ میٹنگ کے اہم پوائنٹس پر بھی گفتگو کی گئی اور ذمہ داران کی مختلف موضوعات پر تربیت کی گئی۔اس موقع پر شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے رکن مولانا علی ہاشمی عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی پریزنٹیشنز

میٹنگ میں ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭محمد حامد عطاری (آفس ذمہ دار): ”ٹیم ورک“ کے حوالے سے پریزنٹیشن۔

٭مولانا توصیف عطاری مدنی (ایجوکیشنل ہیلپ لائن): AI Recording and Excel کے موضوعات پر پریزنٹیشن۔

٭مولانا احمد وسیم عطاری مدنی (ڈویژنل ایجوکیشنل آفیسر): ”ویکینڈ درس نظامی“ کے حوالے سے پریزنٹیشن۔

٭مولانا سلیم اللہ عطاری مدنی (ایگزیمنر ذمہ دار): ”ایگزام سیٹ اپ اور آٹو ایگزام“ کے بارے میں گفتگو۔

٭مولانا اظہر عطاری مدنی (ڈویژنل ایجوکیشنل آفیسر): ”دورۃالحدیث و کورسز اور گریڈنگ“ پر پریزنٹیشن۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

3 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت نیوچارلی برانچ، کراچی میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سیّد غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز طلبہ کی تربیت و رہنمائی کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 27 اکتوبر 2025ء کو سہ ماہی سنتوں بھرا اجتماع“ منعقد ہوا جس میں فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنز کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔

تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس اجتماعِ پاک کی ابتدا میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے Importance of Being Available (دستیاب رہنے کی اہمیت) اور شعبہ تعلیم کے رکن سیّد انس علی عطاری نے Connecting Duties with Educational Purpose (ذمہ داریوں کو تعلیم کے مقصد سے جوڑنا) کے موضوعات پر شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔

اسی طرح رکنِ شعبہ مولانا سلمان عطاری مدنی نے شعبے کے کام میں جدید ٹیکنالوجی اور AI (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے استعمال کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

آخر میں شفٹ تعلیمی معاملات میں مزید بہتری لانے، طلبہ کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کرنے اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا گیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اکتوبر 2025ء کو گجرانوالہ برانچ شفٹ رضوی کے مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی گئی۔

معلومات کے مطابق ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار جواد عطاری نے طلبہ کے درمیان ”مدنی قاعدہ پریزنٹیشن“ کرنے کا انداز و طریقۂ کار بتایا نیز دیگر تعلیمی معاملات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔

آخر میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے مدرسین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہوں نے شعبے کے کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)