شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اپریل 2026ء کو لاہور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ دار محمد فیصل ایاز عطاری نے گول اچیومنٹس ٹرکس (Goal Achievements Tricks)، شعبے کی طرف سے ملنے والے اہداف، ورکنگ کے طریقے اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)