
فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت
15مئی2024ء بروز بدھ گنبد خضری برانچ وہاڑی سے آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان،
ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن کے برانچ ناظمین
نے شرکت کی ۔
آن لائن مدنی مشورے میں غلام عباس مدنی (رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ) نے دینی کاموں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے اُن میں مزید بہتر ی لانے
کے حوالے سے تربیت فرمائی نیز ناظمین کے ڈویژن وائز ہونے والے اجتماعا ت اور مدنی عملہ
کے سالانہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولنگر پنجاب برانچ کی
تعمیرات کے متعلق مدنی مشورہ

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 2 مئی 2024ء کو بہاولپور برانچ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی نے فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے رمضان عطیات کی کارکردگی پر کلام کیا اور بہاولنگر پنجاب میں
قائم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کی تعمیرات کے حوالے سے چند اہم امو رپر
تبادلۂ خیال کیا۔( رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز لاہور ڈویژن کے ذمہ
داران کا رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف اور رمضان ڈونیشن کے تعلق سے مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نےشفٹ وائز مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
بعدازاں رکن شوری نے ہدف مکمل کرنے کے بارے میں تربیتی
مدنی پھول دئیےاور اس موقع پر نمایاں
کارکردگی والے ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی بہاولپور برانچ میں ایڈیشنل کمشنر اور دیگر شخصیات کا دورہ
.jpg)
28مارچ2024
ءکو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں موجود فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی بہاولپور
برانچ میں ایڈیشنل کمشنر اور دیگر شخصیات نے دورہ کیا ۔
اس موقع پر وہاں موجود ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا اور انہیں برانچ کا وزٹ کرواتے ہوئے وہاں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات پیش کئے۔(رپورٹ : وقار
یعقوب مدنی عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ ا ہتمام 21 مارچ 2024 ء بروز جمعرات کو کورنگی برانچ کے اسٹاف کا سحری
اجتماع ہوا جس میں
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی سٹی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی
نے مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
اختتام
پر شرکاکے لئےسحری کا اہتمام بھی کیا
گیا۔ بعد میں برانچ کے مدرسین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سوٹ پیس بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ
: وقار یعقوب مدنی عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
بہاولپور
میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مدرسۃ
المدینہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ

25مارچ2024ء
کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور
برانچ کے مدرسۃ المدینہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔ ابتداءً رکن مجلس غلام
عباس مدنی عطاری نے مدنی عطیات جمع کرنے اور دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی ۔
اس کے
بعد رکن مجلس تعلیمی امور سید انس عطاری نے
شرکا کو تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے جبکہ طلبہ کو مدنی قاعدہ پریزنٹیشن
کی صورت میں پڑھانے کا طریقہ سیکھایا اور اس کے فوائد بتائے نیز تجوید کے ساتھ
قرآن پاک پڑھنے کے فضائل اور اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت اقصی مسجد صدر برانچ کراچی میں 22 مارچ 2024ء بروز جمعہ کو سحری اجتماع ہوا جس میں
صدر ، کلفٹن اور نیو کراچی برانچ کے اسٹاف
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سحری اجتماع میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی (گرلز ڈیپارٹمنٹ) مولانا
سید غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی سٹی ذمہ دار مولانا تبریز حسین عطاری مدنی نے مدنی عطیات جمع کرنے
کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
اختتام
پر تمام اسلامی بھائیوں کو بطور حوصلہ
افزائی و خیر خواہی سوٹ پیس کے تحائف دیئے گئے جبکہ سحری بھی پیش کی گئی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملتان
و بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا ماہانہ مدنی مشورہ

11مارچ2024
ءبروزپیر شریف فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکےتحت ملتان و بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں تعلیمی امور کے ذمہ
دار محمد حامد عطاری نے مفتشین
ومعاونین کو کورسز کا جائزہ بنانے کا درست طریقہ کار اور اسکی اہمیت بیان کی ۔
اس کے
علاوہ مختلف تعلیمی مسائل کے حل سمجھائے نیز شرکا کو
مدنی عطیات اوردینی کاموں کےتعلق سےبھی مدنی پھول دئیے۔اس موقع پر رکن مجلس سید
انس عطاری نےبھی ماہانہ وتکمیلی امتحانات کےسیٹ اپ اور تعلیم وتفتیش سےمتعلقہ
مختلف نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

28فروری2024ء
بروز بدھ لاہور ڈویژن کے شفٹ ناظمین ،برانچ
ناظمین اور تعلیمی ذمہ داران کا رمضان عطیات کے تعلق سے مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ
وائز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
نگران
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز محمد یاسر
رضا عطاری مدنی نے ہدف مکمل کرنے کے بارے میں تربیتی مدنی پھول سمجھائے جبکہ اس
موقع پر ایک ناظم اسلامی بھائی نے بذریعہ پریزینٹیشن مدنی عطیات کی اہمیت اور زیادہ
سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے
گفتگو کی۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کےتحت28فروری2024ءبروز بدھ ڈویژن فیصل
آباد کے مفتشین و معاونین کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار
محمد عرفان عطاری نے رمضان عطیات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے ساتھ ساتھ مزید ڈونیشن اور دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی ۔
بعدازاں رکن مجلس تفتیش ذمہ دار سید انس عطاری نے تفتیشی و تدریسی معاملات کے حوالے سے ذمہ داران کو
مدنی پھول دیئے نیز اپنی اور اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں
کو مزید نکھارنے اور شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے پلاننگ دی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی آن لائن ٹیچنگ کے شعبے بنام فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ انتظام حیدرآباد
ڈویژن میں میٹ اپ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن
کے تمام اسٹاف نے شرکت کی ۔
اس
سیشن میں رکن شعبہ انس عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے میں
تمام اسٹاف کو اہم نکات فراہم کئے اور دوسری جانب نگران مجلس گرلز ڈیپارٹمنٹ سید غلام
الیاس عطاری مدنی نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:
احمد رضا عطاری شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار
ی)
.jpg)
21
فروری 2024ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے فیضان مدینہ کانفرنس
روم حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
نگران
مجلس مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے تعلیمی نظام کو
مزید بہتر بنانے میں تمام ذمہ داران کو اہم
نکات فراہم کئے اور طلبہ سے رابطہ بہتر
بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔
ساتھ
ہی مشورے میں سال 2024ء رمضان المبارک کے ڈونیشن کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور
اہداف بھی پیش کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )