دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پچھلے دنوں ایک ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا جس میں راولپنڈی و اسلام آباد ڈویژن کے مدرسین نے شرکت کی۔

ٹریننگ پروگرام کے دوران صوبائی ذمہ دار مولانا عبد الوحید اعظم عطاری مدنی نے نمازوں کی حفاظت کے حوالے سے بیان کیا اور وہاں موجود مدرسین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے شعبے کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)