عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تاجران کے اجتماع میں آئے تاجران کے درمیان 9نومبر 2023ء کو سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے بیان کیا ۔

دورانِ بیان مولانا یاسر عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا نیز اس کے ذریعے سے علم دین کیسے عام کیا جا رہا ہے اور اس شعبے سے اب تک کتنے طلبہ کورس مکمل کر چکے ہیں اور کتنے ابھی زیر تعلیم ہیں اس کے متعلق بتایا ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10نومبر 2023ء کو بہاولپور میں  قائم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ میں ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی نے شرکا سے دینی کاموں میں مصروف رہنے کے حوالے سے کلام کیا۔

علاوہ ازیں فیضان آن لائن اکیڈمی کے سالانہ تربیتی اجتماع میں شرکت کے لئے ابھی سے تیاری شروع کرنے اور مرشد کریم کی بارگاہ میں دینی کاموں کے تحفے لیکر جانے کے حوالے سے تربیت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت فیصل آباد میں مفتشین اور معاونین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

ابتداءً فیصل آباد ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار محمد عباد رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی و تفتیشی معاملات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ فیصل آباد ڈویژن کے ٹرینر ابرار القمر عطاری نے شعبے کی حساسیت اور اندازِ گفتگو کے بارے میں کلام کیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو احسن انداز میں شعبے کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے مطابق اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کی اہمیت سمجھائی جائے ۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7نومبر2023 ء  بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے شفٹ ذمہ داران کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی ۔

گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مفتشین ومعاونین کوتفتیشی معاملات میں مزیدبہتری لانے کےحوالےسےمدنی پھول واہداف دئیے۔اس میں ڈویژن ذمہ داران مولانا عبدالوحیدعطاری مدنی اور مولانا شہبازعطاری مدنی نےبھی دینی کاموں کوبڑھانے اور قابل افرادتیار کرنےکےتعلق سےنکات دیئے۔

بعدازاں معاون رکن مجلس سید انس عطاری نےبھی قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کرنےکاذہن دیا۔ شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت سندہ پولیس الیٹ فورس انچارج حیدرآباد غلام عباس اعوان نے حیدرآباد میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر شفٹ انچارج مولانا جنید زم زم عطاری مدنی نے غلام عباس اعوان کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا اور ان کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر معزز شخصیت نے دعوت اسلامی کی خدمات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  رابطہ برائے تاجران دعوت اسلامی کے تحت حیدرآباد ریشم گلی بازار تاجر کمیونٹی کے عہدیداران محمد آصف اور محمد عدنان سمیت دیگر شخصیات نے 31 اکتوبر 2023ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا۔

وزٹ کے دوران حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے شعبے میں ہونے والی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تاجران کو بتایا۔اس کے بعد شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار جنید عطاری نے تاجران کو دعوت اسلامی کی دینی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر انہیں دعوت اسلامی کے بارے میں بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ )رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


1 نومبر2023ء  بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت صرافہ بازار سنار مارکیٹ کے دو تاجر شخصیات محمد فیضان اور شکیل خان نے حیدر آباد فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا ۔

وزٹ کے دوران برانچ منیجر ماجد حسین عطاری نے شخصیات کو شعبے میں جاری دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر دونوں تاجر حضرات نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ دعوت اسلامی اس انداز سے بھی دینی خدمات سر انجام دے رہی اور ساتھ ہی انھوں نے مزید دیگر تاجر بھائیوں کو بھی یہاں کا وزٹ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ )رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام 30اکتوبر 2023 ء کو فیصل آباد ڈویژن کے شفٹ اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا ۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں ٹیلی تھون کارکردگی کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی برانچز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی پر تبادلۂ خیال بھی کیااور ان کو مزید بہتر بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ )رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے کشمیر ڈویژن میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی فیضانِ پیرشاہ غازی میرپور برانچ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسین نے شرکت کی۔

گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کےحوالےسےگفتگوکی اور مدرسین کو تجویدوقرأت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا ۔ )رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


پچھلے دنوں  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوت اسلامی کےزیرِ اہتمام گجرانوالہ میں فیضانِ عطارسرائےعالمگیر برانچ کےمدرسین کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کےحوالےسے تربیت کی جس میں بالخصوص تدریسی معاملات میں مہارت اور تجوید و قرأت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


پچھلے  دنوں حیدرآباد سٹی میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران اور حیدرآباد سٹی کے نگران کی دعوت پر خلیفہ تاج شریعہ مولانا پیر سید شاہد نوری صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے فیضان لائن اکیڈمی اور المدینۃ العلمیۃ کے تحت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ الرحمن کی کتب پر ہونے والے تحریری کاموں کے متعلق آگاہی دی جس پر پیر سید شاہد نوری صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی صوبائی سندھ ذمہ دارمحمد محب عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 11 اکتوبر 2023ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ عطاری کے اسٹاف نے شرکت کی ۔

لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان افضل عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شرکا کو درود شریف کی کثرت اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)