پچھلے دنوں Hesco کے CEO فیض اللہ دھری نے اپنے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن، حیدرآباد میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کاوزٹ کیا۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی دانش عطاری نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سمیت دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:وقار یعقوب عطاری مدنی، برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)