پچھلے دنوں  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوت اسلامی کےزیرِ اہتمام گجرانوالہ میں فیضانِ عطارسرائےعالمگیر برانچ کےمدرسین کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کےحوالےسے تربیت کی جس میں بالخصوص تدریسی معاملات میں مہارت اور تجوید و قرأت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


پچھلے  دنوں حیدرآباد سٹی میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران اور حیدرآباد سٹی کے نگران کی دعوت پر خلیفہ تاج شریعہ مولانا پیر سید شاہد نوری صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے فیضان لائن اکیڈمی اور المدینۃ العلمیۃ کے تحت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ الرحمن کی کتب پر ہونے والے تحریری کاموں کے متعلق آگاہی دی جس پر پیر سید شاہد نوری صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی صوبائی سندھ ذمہ دارمحمد محب عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 11 اکتوبر 2023ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ عطاری کے اسٹاف نے شرکت کی ۔

لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان افضل عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شرکا کو درود شریف کی کثرت اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے تعلیمی  شعبہ بنام فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے لاہور میں مفتشین و معاونین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مفتش ، معاون اور ڈویژن تعلیمی ذمہ داران و ٹرینر ز نے شرکت کی ۔

رکنِ مجلس محمد رضوان افضل عطاری اور لاہور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار محمد فیصل ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں تعلیمی و تفتیشی معاملات کے موضوعات پر تربیت کی اور شرکا کوٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز بہاولپور برانچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی نے شرکا کو مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشورے کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے ۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں کو اس کے مطابق شعبے میں کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور ساتھ ہی ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز کمی کو جلد پورا کرنے کے حوالے سے تربیت بھی کی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15اکتوبر 2023ء بروز اتوار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ  اہتمام کشمیر ڈویژن کی فیضانِ پیرشاہ غازی میرپور برانچ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کے حوالے سے تربیت کی اور بالخصوص تجوید و قرأت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا جس پرشرکانےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام    5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات پاکستان بھر کے ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی ۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کےمجلس تفتیش ذمہ دار عرفان عطاری اور معاون رکن مجلس سید انس عطاری نے ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کے ماہانہ مدنی مشورے کے نکات پر تربیت کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کی مدد میں یونٹ اکٹھے کرنے نیز 12 دینی کاموں میں عملاً حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ کے مفتشین و معاونین ، برانچ ناظمین، ڈویژن ذمہ داران اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار سمیت ٹرینر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی جن میں مجلس تفتیش ذمہ دار سیّد انس عطاری، رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی، ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد مولانا عرفان عطاری، ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار فیصل آباد محمد عباد رضا عطاری اور محمدابرار القمرعطاری مدنی (ٹرینر) شامل تھے۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تجوید لیول پر کلام کرتے ہوئے اپنی Skills کو بڑھانے اور احساسِ ذمہ دار ی کے بارے میں شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی گجرانوالہ ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سرائے عالمگیر لاہور میں گزشتہ روز شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے مفتشین،  معاونین ، ڈویژن ذمہ دار اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار سمیت ٹرینر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مجلسِ تفتیش کی اچیومنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے تجوید کے متعلق آگاہی دی جبکہ رکنِ شعبہ و صوبائی ذمہ دار مولانا عمار سلیم عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ مولانا عبدالوحید عطاری مدنی نے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی گجرانوالہ ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ  اسلامی کے تعلیمی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے 4اکتوبر2023ءکو لاہور ڈویژن میں قائم فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ برانچ میں مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں مولانا رضوان عطاری مدنی نے مدنی عملے کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کے متعلق ذہن دیا نیز نیومدرسین کی تقرریاں کرنے اور 12 دینی کاموں کومزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے دینی ادارے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت  مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بوائزکے اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی نے شرکا ئے مدنی مشورہ کو کیریئر بہتر بنانے کے طریقوں پر مدنی پھول دیئے۔مزید 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور در مرشد کراچی میں منعقد ہونے والے تربیتی اجتماع کے حوالے سے نکات بیان کئےنیز ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن کے اساتذۂ کرام کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

شرکا کی تربیت کے لئے ڈویژن ذمہ دار نعیم غفار عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے چند طریقے بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

ڈویژن ذمہ دار نعیم غفار عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کے لئےزیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد شہباز عطاری، برانچ ناظم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)