5 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کے تحت 24 اپریل 2025ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کے تمام ڈویژن
ذمہ داران اور ناظمین نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز اور
صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے رمضانُ المبارک 2025ء میں ہونے
والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی نیز
اجتماعی قربانی کے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ (رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)