شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کراچی میں ”سحری اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر و کلفٹن برانچزاور نیوکراچی برانچ کےاسٹاف نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے اجتما ع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

سحری اجتماع کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کی جانب سے سوالات کا سلسلہ ہوا جس کے انہیں جوابات دیئے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)