22 رمضان المبارک, 1446 ہجری
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی کورنگی برانچ ،کراچی
میں”سحری اجتماع“ کا اہتمام
Thu, 20 Mar , 2025
3 days ago
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کے تحت 14 مارچ 2025ء کو کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم برانچ میں
”سحری اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مکمل اسٹاف نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد
نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا غلام الیاس عطاری مدنی صوبائی ذمہ
دار مولانا تبریز حسین عطاری مدنی نے مختلف امور پر حاضرین کی رہنمائی کی ۔آخر میں
اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ حاضرین کی جانب سے سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)