دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ملتان و
بہاولپور ڈویژن کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہو اجس میں شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی
بھائیوں (مفتشین) نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ دار مولانا محمد آصف عطاری
مدنی نے دینی کاموں کے حوالے سے مفتشین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے ڈونیشن
کو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور آئندہ کے
تعلیمی اہداف بھی دیئے۔
ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے شعبہ تفتیش میں
آنے والے مسائل کو بروقت حل کرنے پر کلام کیا تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر
بنایا جاسکے جبکہ مدنی مشورے میں شریک ڈویژن ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی
نے رمضان ڈونیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر مفتشین نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)