20 جولائی 2025ء کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسین کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، لاہور ڈویژن کے تمام اساتذۂ کرام اور ذمہ داران شریک ہوئے۔

تربیتی اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہو اجس میں انہوں نے ”1500 سالہ جشن ولادت مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو جوش و جذبے کے ساتھ منانے اور اس کی بھرپور انداز میں تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)