26 جولائی 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کے تمام شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا ایک اہم تربیتی اجتماع لاہور میں منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ اور ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر حاضرین کی تربیت کی تاکہ تعلیمی معیار اور ذمہ داریوں میں بہتری لائی جا سکے۔

اس تربیتی اجتماع کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی کی، خاص طور پر ٹیچنگ اسکلز کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم نکات بتائے اور دیگر مدنی پھولوں سے نوازا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کو مؤثر تدریسی طریقۂ کار اپنانے اور طلبہ کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)