فیصل آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے ذمہ داران کا اہم تربیتی اجتماع
پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، فیصل آباد میں
گزشتہ روز شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے ذمہ داران کا اہم تربیتی اجتماع منعقد
ہواجس میں فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے تمام اسٹاف نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اس موقع پر موجود رہے اور ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس تربیتی اجتماع کے اہم نکات میں شعبے کی طے
شدہ کارکردگی کا جائزہ، جنوری سے جون 2025ء تک کی کارکردگی رپورٹ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات
شامل تھے۔
علاوہ ازیں ایک مرید اپنے پیر صاحب کی بارگاہ میں
کس انداز سے ، کس سوچ سے اور کن اچھی نیتوں
سے حاضر ہو؟مرشد کریم کی بارگاہ میں کیا تحائف (دینی کاموں
کے تحائف ) لے کر جائیں؟ اس حوالے
سے نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے اور اختتامی دعا کروائی نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان
مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)