7 صفر المظفر, 1447 ہجری
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 26 جولائی 2025ء کو لاہور میں پاکستان بھر کے تمام
شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شعبہ و
ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کی تاکہ تعلیمی
نظام اور ذمہ داریوں میں بہتری لائی جا سکے۔
دورانِ اجتماع شعبے کے رکن علی ہاشمی عطاری نے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے ”ایک ذمہ
دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور چند اہم نکات پر اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
رکنِ شعبہ نے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا اپنے
مدرسین کے ساتھ انداز اور اصلاح کیسا ہو؟ اس پر روشنی ڈالی تاکہ تعلیم کے ساتھ
ساتھ مدرسین کے اسکلز میں مزید اضافہ ہو۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)