فیصل آباد، 9 ستمبر 2025ء :
لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ
اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 9 ستمبر 2025ء کو ڈویژن فیصل آباد کے مفتشین کا ماہانہ مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی و دینی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس اہم مدنی مشورے میں رکن شعبہ غلام عباس عطاری
نے 12 دینی کاموں کو پابندی سے کرنے کے حوالے سے مفتشین کی ذہن سازی کی اور کراچی امیرِ اہلِ سنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں حاضری کے متعلق گفتگو کی۔
اسی طرح رکن شعبہ تعلیمی امور سید انس عطاری نے
تجوید وقرأت کورس، حسن قرأت کورس اور جدید ٹولز کے مطابق تدریس کرنے کے بارے میں
حاضرین کی رہنمائی کی۔
ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار محمد عباد رضا عطاری
نے شیئر پوائنٹ، ٹیمز لسٹ، گوگل شیٹ پر
ورکنگ کے احتیاطی اقدامات اور چیکنگ کے طریقوں پر مشاورت کی۔ آخرمیں حاضرین کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے تفصیلی
جوابات بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ:وقار یعقوب عطاری مدنی، برانچ منیجر فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)