دعوتِ اسلامی کے تحت 10 دسمبر 2025ء کو شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، حیدرآباد ڈویژن کے شفٹ ذمہ داران (معاونین اور مفتشین) کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن ذمہ دار اور ڈویژن تعلیمی
امور ذمہ دار نے ذمہ داران کی رہنمائی کی۔
میٹنگ کی ابتدا میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار
سیّد غوث علی عطاری نے طلبہ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ورک کرنے اور
کارکردگی سمیت دیگر تعلیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔
بعدازاں ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری
مدنی نے دینی کاموں میں بہتری لانے، حسنِ اخلاق اور تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے
ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 28 نومبر 2025ء کو گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد
عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تخلیقی سوچ بنانے، شعبے کے دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے اور ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے اچھی
نیتوں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جبکہ ڈویژن ذمہ دار سیّد
بلال عطاری نے بھی مختلف امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
24 نومبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبے
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت سرائے عالمگیر میں ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس
میں دینگاہ اور سرائے عالمگیر برانچ، شفٹ قادری کے مدرسین نے شرکت کی۔
ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے
ابتداءً مدرسین کو اپنے اندازِ تدریس بالخصوص حفظ کرنے والے طلبۂ کرام کے تعلیمی معاملات میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے مختلف نکات پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے دیگر
تعلیمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور مدرسین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب
پاکستان کے شہر لاہور میں 20 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ
اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مدینہ کاہنہ نو میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دورہ حدیث شریف
کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے رکن مولانا رضوان عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے کا تعارف کروایا اور شعبہ جوائن کرنے کے متعلق طریقہ ٔکار
بیان کیا ۔
رکنِ شعبہ نے
طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے دورۂ حدیث شریف مکمل کرنے کے بعد بھی
دعوت اسلامی کے ساتھ مربوط رہنےاور دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا -
پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت تعلیمی امور کے سلسلے
میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جہلم برانچ کے مدرسین نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار
حافظ جواد عطاری نے مدرسین کو اپنے اندازِ تدریس میں بہتری لانے اور مختلف کورسز و اہداف کے بارے میں مشاورت
کی۔
اس کے علاوہ ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے شیڈول
پر عمل کرنے اور دیگر تعلیمی معاملات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ مدرسین کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 17 نومبر 2025ء کو صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب میں میٹنگ منعقد ہوئی جس
میں جامعۃالمدینہ ہوم اور برانچ کے مدرسین شریک ہوئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت 17 نومبر 2025ء کو لاہور، پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ
ہوم اور برانچ کے مدرسین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران شعبے کے ڈویژن تعلیمی امور
ذمہ دار مولانا فیصل ایاز عطاری مدنی نے مدرسین سے کلام کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو
بہتر کرنے کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کی اور مدرسین کی جانب سے ہونے والے سوالات
کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 11 نومبر 2025ء کو ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان بھر کے ڈویژن تعلیمی امور
ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
بہاولپور،
پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کا ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے شفٹ و برانچ منیجرز نے شرکت کی۔
سیشن
میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے HOD سیّد غلام الیاس عطاری نے ”Emotional
intelligence “ کے حوالے
سے منیجرز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
اپنے کام کو احسن انداز میں کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
صوبائی
دارالحکومت لاہور، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز کا ٹریننگ سیشن منعقد
ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے شفٹ و برانچ منیجرز نے شرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ مولانا یاسر عطاری مدنی نے ”Importance
Of Being Available “ کے حوالے
سے منیجرز کی رہنمائی کی اور انہیں اپنے
کام کو احسن انداز میں کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 12 نومبر 2025ء کو اوکاڑہ، پنجاب
سے آن لائن ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس
میں ساہیوال ڈویژن کے ناظمین اور ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر شعبے کے ڈویژن ذمہ دار عبد الرؤف
عطاری نے شفٹ ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مشاورت کی نیز اپنے
ماتحت کیساتھ اخلاقیات قائم رکھنے اور سب
کے ساتھ یکساں و خوش گوار ماحول قائم رکھنے کی ترغیب دلائی۔
ڈویژن
ذمہ دار نے شفٹ و برانچز کے جملہ معاملات
میں مزید بہتری لانے اور ماہِ قافلہ منانے کے حوالے سے ناظمین کی ذہن سازی کی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 10 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ
مارکیٹ حیدرآباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں برانچ ناظمین، شفٹ ناظمین اور ڈویژن
تعلیمی امور ذمہ دار نے شرکت کی۔
شعبے
کے نگرانِ ڈویژن مولانا محمد عابد حسین عطاری مدنی نے ابتداءًشعبےکے کاموں کا
فالو اپ لیا اور تعلیمی نظام میں مزید
بہتری لانے کے لئے ناظمین کا کیا کردار ہے؟ اس پر شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے چند اہم نکات بیان کئے۔(رپورٹ: حافظ
احمد ر ضا قادری فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami