دعوتِ اسلامی کے تحت 10 دسمبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، حیدرآباد ڈویژن کے شفٹ ذمہ داران (معاونین اور مفتشین) کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن ذمہ دار اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے ذمہ داران کی رہنمائی کی۔

میٹنگ کی ابتدا میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار سیّد غوث علی عطاری نے طلبہ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ورک کرنے اور کارکردگی سمیت دیگر تعلیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے دینی کاموں میں بہتری لانے، حسنِ اخلاق اور تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)