شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر 2025ء کو صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جامعۃالمدینہ ہوم اور برانچ کے مدرسین شریک ہوئے۔

شعبے کے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا فہد عطاری مدنی نے دورانِ میٹنگ مدرسین سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کی اور مدرسین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)