شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر 2025ء کو گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن  کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تخلیقی سوچ بنانے، شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے اچھی نیتوں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جبکہ ڈویژن ذمہ دار سیّد بلال عطاری نے بھی مختلف امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)