شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 29 دسمبر 2025ء کوماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قول و فعل میں تضاد کے نقصانات بیان کئے اور ماہانہ تعلیمی تفتیش کے مدنی پھولوں کے بار ےمیں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے بھی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)