10 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ملتان ڈویژن، پنجاب کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں  کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

اس ماہانہ مدنی مشورے میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا محمدآصف عطاری مدنی نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکا کی تعداد بڑھانے، گول اچیومنٹس ٹرکس (Goal Achievements Tricks)، تکمیلی امتحانات میں بہتری کے طریقے اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ تعلیمی امور سید انس عطاری نے مختلف نکات پر شرکا کی رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے ہونےوالے سوالات کے جوابات دیئے۔ بعدازاں شرکا نے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور اس مدنی مشورے سے بھرپور استفادہ کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)