یورپین ملک  اٹلی سے آئی ہوئی دینی و سماجی شخصیت اصغر قادری صاحب کی 9 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد آمد ہوئی جہاں انہوں نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کا وزٹ کیا۔

وزٹ کے دوران حیدرآباد ڈویژن کے نگران مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے اصغر قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں بالخصوص شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کا تعارف کروایا۔اس موقع پر اصغر قادری صاحب نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)