حیدرآباد، سندھ کے علاقے آفندی ٹاؤن میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے کانفرنس روم میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی  کے تحت11 دسمبر 2025ء کو برانچ و شفٹ ناظمین اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ٹریننگ سیشن ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے Emotional Intelligence کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود ذمہ داران کو تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے ناظمین کی کردار سازی کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)