دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 11 دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے کانفرس روم میں شفٹ تعلیمی امور اور ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ داران سمیت ٹرینرز کا ٹریننگ سیشن ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ذمہ داران کو چند اہم نکات بتائے جس پر انہوں نے شعبے کی مزید ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)