18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کی ذمہ داران کے درمیان رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کا آن لائن بیان
Mon, 28 Nov , 2022
2 years ago
دنیا بھر کی اسلامی بہنوں
کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز کے تحت 26 نومبر 2022ء بروز ہفتہ
ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبے کی تعلیمی ذمہ دار اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پردے میں موجود آن لائن
سننے والی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں شعبے کے دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری )