27 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شیرانوالہ گیٹ برانچ لاہور میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز کا ماہانہ مدنی
مشورہ
Wed, 30 Oct , 2024
61 days ago
23 اکتوبر 2024ء کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات
دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا ماہانہ مدنی مشورہ شیرانوالہ گیٹ برانچ لاہور میں ہوا۔
اس مدنی مشورےمیں میں نگرانِ شعبہ مولانا سیّد غلام
الیاس عطاری مدنی نے شعبے کے نظام کو مزید
بہتر بنانے، ٹیلی تھون 2024ء کا ہدف مکمل کرنے اور ماہِ مدنی قافلہ میں محارم
اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔
مدنی مشورے کے آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل
اسلامی بھائیوں کے درمیان اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)