28 نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کا سالانہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انسانی زندگی میں مقصد کی اہمیت بتایا اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مدنی مقصد اوراسے پورا کرنے میں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس اجتماع میں صوبائی ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی ناظمات اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں ۔ ( رپورٹ: مبارک علی عطاری ، آفس ذمہ دار/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)