دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز   کے تحت 6اور7نومبر 2021ء کو حیدرآباد میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش حیدرآباد ریجن کی تمام مدرسات ، ایڈمن اسٹاف اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں مختلف اہم موضوعات پر مبلغات دعوت اسلامی نے تربیت کی نیز نگران شوریٰ نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف کو اپنا قیمتی وقت عنایت فرماتے ہوئے بذریعہ آڈیوں لنگ سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے بھی اسٹاف کو وقت دیا اور ’’اسلامی معاشرے میں عورت بطور استاد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کیا۔

ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر مدرسات کے درمیان shieldsاورcertificate تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجلس کی جانب سے مدرسات کو مختلف تحائف بھی پیش کئے گئے۔