ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
سالانہ تربیتی اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمد علی عطاری کا بیان
شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
صدیق آباد دارالسنہ کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے سالانہ تربیتی اجتماع کا
سلسلہ جاری ہے جس میں شعبے کی صوبائی ، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار
اسلامی بہنیں شریک ہیں۔
دورانِ اجتماع دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری کے ہمراہ شعبے کے دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)