دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام12 ذو القعدۃ ِ الحرام 1442بمطابق 23 جون  2021 ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی تمام اراکین اسلامی بہنوں کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ و دیگر مبلغین نے مختلف موضوعات پر پردے میں موجود ذمہ داران اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی ۔

اس تربیتی سیشن میں ذاتی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، تخلیقی وموثر سوچ کو پیدا کرنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی سے وابستہ توقعات اور شعبے سے متعلق نئے اہداف بیان کئے گئے۔شعبہ ذمہ داران کی طرف سے سیشن کے اختتام پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا گیا۔