19 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
اسلامی
بہنوں میں قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے والے
اور انہیں دینِ اسلام کے مسائل سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز کے تحت فیضانِ نوری رضوی لاہور میں 7 نومبر 2025ء سے 3 دن کے
سالانہ ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوا جس میں ڈویژن
تا پاکستان سطح کے ذمہ داران آن لائن شریک
ہوئے۔
معلومات
کے مطابق پہلے دن کے سیشن میں نگرانِ شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے ”اپنے شعبے کے ساتھ مخلص ہوکر کام کرنے اور مدنی مرکز کی
اطاعت و فرمانبرداری“ کے موضوع پر بیان کیا۔
Dawateislami