شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ شعبہ مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے ”پردہ پوشی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اپنے شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔

آخر میں نگرانِ شعبہ نے رمضان عطیات 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2025ء کے دینی کاموں کی پلاننگ پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)