لاہور ، پنجاب، 22 جولائی 2025ء:

لوگوں کو پنج وقتہ نمازی بنانے اور انہیں سنتوں کا پابند کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور، پنجاب سے 22 جولائی 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا اسلامی بھائیوں کو ضد اور ہٹ دھرمی کے نقصانات سے آگاہ کیا اور دین میں اس کے اثرات کے حوالے سے بتایا۔

نگرانِ شعبہ مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے ماتحت اسلامی بھائیوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے رہنمائی کی تاکہ شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ (رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)