شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اگست 2025ء کو شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ شعبہ مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے ”ماہرین سے مشاورت“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرعی و تنظیمی اصولوں کی روشنی میں شعبے میں جدت لانے کے حوالے سے گفتگو کی ۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)