دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور فیضانِ نوری رضوی ہونے والے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے سالانہ ٹرینگ سیشن کے دوسرے دن 8 نومبر 2025ء کو ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا پاکستان سطح کے ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔

سیشن کے دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اسلامی بہنوں کا گھر میں کردار اور ذمہ دارای“ کے موضوع پر بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں اپنے کام کو سرانجام دینے اور دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)