8اگست2024ءکو فیضان مدینہ فیصل آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا  جس میں رکن شوری ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری اور نگران شعبہ محمد افضل عطاری مدنی نے شعبہ کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا مزید شعبہ کے متعلق اہداف دیئے ذمہ داران کی شعبہ کے متعلق تربیت فرمائی ۔

دوسری جانب فیصل آباد میں واقع نیو سوسائٹی خیابان گارڈن میں ایک شخصیت میاں محمد سعود کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے رکن شوری نے اسپیشل باکس لگایاجبکہ اس موقع پر خیابان گارڈن کی مختلف شخصیات اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد) 


7اگست2024ء کو دعوت اسلامی کے رکن شوری ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری کا پاکپتن شریف کا وزٹ ہوا جس میں تحصیل نگران حافظ امین اور صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے شرکت کی رکن شوری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

فیضانِ صحابیات کا پاکپتن میں افتتاح کیا اور مدنی مشورہ فرمایا ساتھ ہی رکن شوری ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری نے اوراق مقدسہ کے نیو باکسز لگائے اور آخر میں رکنِ شوری نے دعاؤں سے نوازا ۔(رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد)


24اگست2024ءکو ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ پاکپتن کے شہر بونگہ حیات میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت نشست ہوئی جس میں خصوصی شرکت اور بیان ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی نے حاضرین کو شعبے کا تعارف کروایا جبکہ باکس لگوانے کا ذہن دیتے ہوئے شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ باکسز لگوانے کے لیے مالی تعاون کیا جس پر ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی نے دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد)


30جولائی2024ءکو دعوت اسلامی کے تحت ساہیوال ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کاشعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور تحصیل نگران مولانا محمد شفیق عطاری نے وزٹ کیا جہاں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی  اور شعبے کے کام کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں ذمہ دار دعوت اسلامی نے اوکاڑہ کے شہر بنگالہ گوگیرہ میں شعبہ روحانی علاج اور اثاثہ جات کے دفتر میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا اور ہاتھوں ہاتھ خصوصی باکس رکھتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ استعمال کے بعد مقدس اوراق میں ڈالنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:حافظ آباد حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


3جولائی 2024ء کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی  کا ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ ساہیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے عرس بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہکے عرس مبارک پر آنے والے زائرین کی تربیت فرمانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے حاضرین کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت زائرین کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیل لگانے کا ذہن دیا جبکہ شرکا کو مدنی قافلوں کا ذہن دیا جس پرہاتھوں ہاتھ 14 مدنی قافلے تیار ہوئے اور شعبے کے حوالے سے نشست کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے نیز شعبے کے حوالے سے نشست کا ذہن دیا۔( رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی)


2جولائی2024ء کو  شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ قصور کی تحصیل کوٹ راہدہ کشن میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رضا مدنی اور تحصیل ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے مشورے میں تحصیل نگران کے ساتھ شعبے کے حوالے سے ملاقات کی اور باکسز ذمہ دار بنائے اور اسلامی بھائیوں کی تقرری کرتے ہوئے شعبے کا تعارف کروایا جبکہ نگران صاحب نے تحصیل کوٹ راہدہ کشن میں شعبے کے کام کو بڑھانے کے حوالے سے ملاقات کی اور نیو باکسز لگوانے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی)


01جولائی2024ء کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گجرات کے علاقے محلہ نور پور شرقی کی جامع مسجد نور میں تربیتی نشست  کا اہتمام ہوا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مقامی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی ڈویژن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد عثمان عطاری نے شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے اوراق مقدسہ کو محفوظ کرنے کا ذہن دیا اور شعبے کا تعارف کروایا نیز شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیو باکسز لگوانے کا ذہن دیا۔( رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی  کے تحت 30جون 2024ء کو راولپنڈی ڈویژن آفس فیضان مدینہ جی 11اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کےشعبہ ذمہ داران ،خادمین ، محافظین اور تحصیل ذمہ داران سمیت ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

ڈیژن ذمہ دارمحمدبلال عطاری نے اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کی کارکردگی و شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عملی و پیشگی جدول اور باکسز میں اضافے کے حوالے سےحاضرین کی تربیت فرمائی اور اہداف دیئے جبکہ محرم کے مدنی قافلے کے حوالے سے تربیت کی ۔( کانٹینٹ شعیب احمد)


ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران اور محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


صوبہ پنجاب کے ڈویژن گجرات میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے شعبے سمیت 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے لئے بنائے گئے اسٹور اور کارخانہ کا وزٹ کیا۔ ( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک نشست منعقد ہوئی جس میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی اور مولانا فاروق احمد عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ تحصیل مولانا شفیق احمد عطاری مدنی نے نشست کے دوران اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اوراقِ مقدسہ کے آداب بتائے اور یوسی نگران اسلامی بھائیوں کے ساتھ اس کے باکسز لگانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اپنے مرحومین کے لئے ہاتھوں ہاتھ باکسز کے لئے تعاون کیا۔

اس موقع پر مقامی اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا اور دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد فہیم  عطاری نے 24مئی2024ءبروز جمعہ کو فیضان مکہ مدینہ رحمن سٹی شاہدرہ لاہور میں قائم شہید اوراق مقدسہ کےا سٹور کا وزٹ کیا جہاں ڈسٹرکٹ لاہور اور شیخوپورہ کے شعبہ ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

وزٹ کے دوران محمد فہیم عطاری نے اوراق مقدسہ کے اسٹور میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ شہید اوراق مقدسہ کے اس اسٹور کو آئیڈیل اسٹور بنانے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اہم مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اچھی کار کردگی پر تحائف تقسیم کیے جس پر شعبہ ذمہ داران نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے دیگر مدنی کاموں سمیت اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں کیں۔( محمد ناصر عطاری شعبہ ذمہ دار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)