شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت لاہور سٹی میں   13 مئی2025ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت مختلف عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران شمالی لاہور حاجی محمد شہزاد عطاری نے شعبے کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے حاضرین کو اہداف دیئےجبکہ شعبہ کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کرتے ہوئے ہر ٹاون میں اوراق مقدسہ کے اسٹور کے لیے نگران ٹاون کو ہدایت فرمائی بعدازاں ایک عالم دین مولانا عبداللہ صاحب سے ملاقات کی اور شعبے کے کاموں پر بریفنگ دی جس پر مولانا عبداللہ صاحب نے دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کاموں کو سراہا۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار محمد رضا عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)