4نومبر 2023ء  کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں محافظ اوراقِ مقدسہ، ٹاؤن ذمہ داران اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار پنجاب ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبےکے کام میں مزید بہتری لانے کے حوالےسے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کے متعلق ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس افضل عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی اہداف کا جائزہ لیا نیز ٹیلی تھون کی کارگردگی پر گفتگو کی اور 12دینی کاموں کے متعلق ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


29 اکتوبر 2023ء  بروز اتوار کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں قائم تحفظ اوراق مقدسہ کے آفس میں شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد رضا عطاری اور شعبہ ذمہ دار لاہور ڈویژن محمد عالم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائز لیا ۔

اس کے علاوہ ترقی و تنزلی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیانیز ٹیلی تھون کی ریکوری کی بھی ترغیب دلائی جس پر شعبہ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی نیت کاا ظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری شعبہ ذمہ دار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ساہیوال ڈویژن میں  دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار ان اور محافظ اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔

نگران ڈسٹرکٹ مشاورت نے ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں کو احسن انداز سے بڑھانے کا ذہن دیا اور انہیں ٹیلی تھون مہم کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کےشعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 11 اکتوبر 2023ء  کو فیضان مدینہ جھنگ میں موجود اوراق مقدسہ کے آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا مزید کام کو بہتر انداز سے کرنے پر ذمہ داران کی تربیت کی نیز شرکا کو دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات اور دینی کاموں کے لئے 15 اکتوبر کو ہونے والے ٹیلی تھون کی مدد میں چندہ جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹرو پولیٹن فیصل اباد ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

شعبے کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ہدف دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کے شعبہ  تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پاکپتن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی کے ہمراہ مختلف دکانداروں سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے تاجر حضرات کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور انہیں اوراق مقدس کے نئے باکسزلگوانے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر مختلف اسلامی بھائیوں نے نیتیں کیں اور ہاتھوں ہاتھ عطیات بھی پیش کئے ۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے دکانداروں کو موبائل مارکیٹ اور کپڑے کی مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ  کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران بالخصوص نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد طارق عطاری اور تحصیل ذمہ دار حافظ امین عطاری نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق مشاورت کی جس میں انہوں نے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

13 اگست 2023ء بروز ہفتہ  اسلام آباد جی 11 میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی سٹی و ڈسٹرکٹ ،اسلام آباد ،واہ کینٹ، اٹک، پنڈ دادن خان، مری کہوٹہ، کلرسیداں، گجرخان، چکوال اور جہلم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے حاضرین کواوراق مقدسہ کے شیڈول کی اہمیت کے بارے میں قیمتی مدنی پھول بتائے اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت پاک پتن کے گاؤں چک بیدی کے اندر مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدنی قافلہ ذمہ دار فراز عطاری کے علاوہ مبلغ دعوت اسلامی نے بیانات کئے ۔

ذمہ داران نے آخر میں شرکا کو پیر صاحب علامہ الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی13،12 اور14 اگست 2023ء کو 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کے لئے دی گئی دعا سنائی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ  کے زیرِ اہتمام 12 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ داران اور محافظین اوراق مقدسہ شریک ہوئے۔

صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد رضا عطاری نے ذمہ داران کا مشورہ کیا جس میں شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید کام کو بہتر انداز میں کرنے پر اُن کی تربیت کی ۔

٭دوسری جانب ڈسٹرکٹ ذمہ دار جھنگ عامر عطاری نے پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا اور تحفے میں انہیں اوراق مقدسہ کے باکسز پیش کئے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں پر اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آفس اوراق مقدسہ جواد کلب چوک میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سٹی ذمہ دار اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار حاجی محمد رضا عطاری نے ذمہ داران کی شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کےحوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے تحفظ اوراق مقدسہ اسٹور کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)