23 رمضان المبارک, 1446 ہجری
فیصل آباد پنجاب میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
Sat, 8 Mar , 2025
16 days ago
فیصل آباد پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور دیگر سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت
ہوئی۔
شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے 12
دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیااور
انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا۔
بعدِ مدنی مشورہ صوبائی ذمہ دار نے مارکیٹ میں
اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں شعبے کا تعارف
کرواتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)