فیصل آباد، پنجاب (2 اگست 2025ء) :

شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت میٹروپولیٹن سٹی فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے تمام ذمہ داران کا 2 اگست 2025ء کو ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت ڈویژن ذمہ دار محمد عامر عطاری نے کی۔

اس مدنی مشورے میں گزشتہ اہداف کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے نئے ہدف مقرر کئے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

اہم نکات:

٭اسی ماہ کے اندر 100% باکسز مکمل کرنا٭ دعوتِ اسلامی کے تحت تمام نئے سوسائٹیز اور اثاثہ جات میں 100% باکسز لگانا٭ہر ذمہ دار ہر ماہ 4 نئے اسلامی بھائیوں کو 2 گھنٹے تربیت دینے کا ہدف رکھے٭ تمام ذمہ داران پیشگی شیڈول اور اہداف کو دیکھتے ہوئے عمل درآمد کریں٭ دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل٭ عملی اور پیشگی شیڈول کو روزانہ کی بنیاد پر بیان کرنا٭ دینی کاموں کا فالو اپ اپنے نگران کو جمع کروانا٭1500 سالہ جشن ولادت کی خوشی میں کم از کم ایک چوک سجانا ہے٭تمام ذمہ داران کا قافلے میں سفر کرنا٭ نیک اعمال کا رسالہ مکمل کر کے مہینے کے آخر میں جمع کروانا ۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 24 جولائی 2025ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے کراچی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں خصوصی طور پر نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا محمد ندیم عطاری مدنی کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ شعبے کے دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 جولائی 2025ء کو لاہور، پنجاب میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت والٹن ٹاؤن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن نگران اور صوبائی و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی  بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کو مستقل طور پر محفوظ کرنے کے لئے قراٰن محل کی تعمیرات پر مشاورت کی۔

نگرانِ شعبہ نے والٹن ٹاؤن میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری، ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور، پنجاب، 26 جولائی 2025ء-

شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور سٹی میں 26 جولائی 2025ء کو ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں داروغہ والا ٹاؤن نگران اور صوبائی و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے بکسز اور اسٹور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شعبے کے حوالے سے رہنمائی کی۔

نگران شعبہ نے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری، ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 جولائی 2025ء کو ڈویژن گجرات،  پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان عطاری اور ڈویژن گجرات کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں صوبائی ذمہ دار نے سابقہ اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحفے دیئے۔

علاوہ صوبائی ذمہ دار نے مقامی اسلامی بھائیوں کے کارخانے میں چند اہم نکات پر گفتگو کی اوراُس کا وزٹ کرتے ہوئے شعبے کا تعارف کروایا نیز شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت 30جون2025ء کو لاہور سٹی میں   مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ولنٹیئرذمہ دران نے شرکت کی۔

محمد رضا عطاری صوبائی ذمہ دار لاہور سٹی نے شعبے کے کاموں کا جائزہ لیا اور نئے اہداف طے کرتے ہوئے ہر ہر ٹاون میں تحفظ اوراق مقدسہ کے اسٹور بنانے پر مشاورت کی ۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


16 جون 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب میں مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد عامر عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے 12 ماہ، ایک ماہ اور تین دن کے قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

ڈویژن ذمہ دار نے فیصل آباد میں ہونے والے ”طہارت کورس“ کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کی ترغیب دلائی اور نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحفے دیئے۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے،شعبے کے کاموں کو بڑھانے اور تحفظِ اورقِ مقدسہ کے نیو بکس لگانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اور مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہور:4 جون 2025ء کو شمالی ڈسٹرکٹ، لاہور کےعلاقے کینٹ ٹاؤن میں قائم کینٹ کچہری میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر بار کونسل محمد افلاطون جکھڑ سمیت ٹاؤن و یوسی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سیشن میں نگرانِ ٹاؤن محمد رفیق عطاری اور صوبائی ذمہ دار لاہور سٹی محمد رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس دوران مختلف مقامات پر اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے مخصوص بکسز بھی نصب کئے گئے تاکہ مقدس مواد کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 جون 2025ء کو  شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت داروغہ والا ٹاؤن، شمالی لاہورکے مین بازار میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس دوران نگرانِ ٹاؤن محمد ارباب عطاری اور صوبائی ذمہ دار لاہور سٹی محمد رضا عطاری نے صدر بازار شیخ راشد سمیت دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی۔

اس موقع پر نئے اسٹور کاآغاز کیا گیا جبکہ علاقے کے مختلف مقامات پر شعبےکے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے نئے باکسز لگائے ۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت لاہور سٹی میں   13 مئی2025ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت مختلف عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران شمالی لاہور حاجی محمد شہزاد عطاری نے شعبے کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے حاضرین کو اہداف دیئےجبکہ شعبہ کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کرتے ہوئے ہر ٹاون میں اوراق مقدسہ کے اسٹور کے لیے نگران ٹاون کو ہدایت فرمائی بعدازاں ایک عالم دین مولانا عبداللہ صاحب سے ملاقات کی اور شعبے کے کاموں پر بریفنگ دی جس پر مولانا عبداللہ صاحب نے دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کاموں کو سراہا۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار محمد رضا عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت 12مئی2025ء کو پنجاب کی ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد فھیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد عابد حسین مدنی سمیت شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ڈویژن ساہیوال کے اسلامی بھائیوں کو نیو باکس لگانے کا ذہن دیا اور مکمل کارکردگی کا سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور نیو اہداف طے پائے ذمہ دار اسلامی بھائی نے عشر کی کارکردگی کےموضوع پر گفتگو کرتے ہوئےاچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحفے سے نوازا جبکہ اسلامی بھائیوں کو عشر کے اہداف دیئے۔آخر میں ذمہ دار نے دعائیں کیں۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت5مئی2025ء کو لاہور سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور ٹاون ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے ماہ اپریل کی کارکردگی جائزہ لیتے ہوئے حاضرین کو نیو اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اپنی اچھی چھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)