کھوکراپار، کورنگی ڈسٹرکٹ کراچی  17 اگست 2025ء :

کورنگی ڈسٹرکٹ، کراچی کے ملیر کھوکرا پار میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت نئے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا افتتاح کیا گیا جس میں علاقے کے معززین اور شخصیات سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کافی تعداد موجود تھی۔

اس افتتاحی تقریب میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی بھی شریک ہوئے جنہوں نے اس نئے اسٹور کے افتتاح پر حاضرین کو مبارکباد دی اور اس کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے یہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا اسٹور علاقے کے اسلامی بھائیوں کے لئے مذہبی کتابوں اور دیگر مقدس اوراق کو محفوظ کرکے ٹھنڈا کروانے کی سہولت فراہم کرے گا۔ (رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری معاون رکنِ شوری مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)