دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 24 جولائی 2025ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے کراچی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں خصوصی طور پر نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا محمد ندیم عطاری مدنی کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ شعبے کے دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)