4 صفر المظفر, 1447 ہجری
لاہور، پنجاب، 26 جولائی 2025ء-
شعبہ
تحفظِ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت
لاہور سٹی میں 26 جولائی 2025ء کو ایک اہم
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں داروغہ والا ٹاؤن نگران اور صوبائی و ٹاؤن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع
پر نگران شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے بکسز اور اسٹور کا تفصیلی جائزہ لیتے
ہوئے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شعبے کے حوالے سے رہنمائی کی۔
نگران شعبہ
نے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ کے اقدامات کو
مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری، ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)