26
دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی
محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبہ کے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور
انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )
20
دسمبر 2023ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادG-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی طرف سے مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور میٹرو سٹی ذمہ داران سمیت خادمین
ومحافظین اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی ۔
نگران مجلس محمدافضل عطاری مدنی
اور صوبائی ذمہ دارڈاکٹرعدنان عطاری نے اسلامی
بھائیوں سے گفتگو کرتےہوئے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ
کے لئے اہداف دیئے۔
اس کے
علاوہ ذمہ داران نے شعبے کے دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کے لئے ذمہ دار ان کی ذہن
سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ذمہ داران نے اوراقِ مقدسہ کے کارخانے اور
اسٹور کا وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی ڈویژن
ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
چیچہ وطنی پنجاب میں ہونے والے اجتماع میں شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا بستہ لگایا گیا
چیچہ وطنی پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
چیچہ وطنی پنجاب میں ہونے والے اجتماع میں شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا بستہ لگایا گیا
چیچہ وطنی پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل جھنگ میں شعبے کے مختلف
دینی کاموں میں شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا
افضل عطاری مدنی نے صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ تحصیل جھنگ میں قائم اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا وزٹ کیا، ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
اسلام آباد جی الیون میں شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ کا ماہانہ مدنی مشورہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادG-11 کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم ، چکوال، تلہ گنگ ، راولپنڈی اور اٹک کے ڈسٹرکٹ
ذمہ داران اور خادمین و محافظینِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار محمد بلال عطاری نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتےہوئے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ
کے اہداف دیئے نیز تمام ذمہ داران کو 22،
23 اور 24 دسمبر 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کے دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمدجاسم عطاری ڈسرک چکوال ذمہ دار ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے سلسلے
میں بونگہ حیات اور اُس کے اطراف کا دورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے سلسلے میں بونگہ
حیات اور اُس کے اطراف کا دورہ کیا۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈسٹرکٹ
ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی اور محافظ اوراق مقدسہ نسیم عطاری نے شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا جائزہ لیاجبکہ مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان چوک درس
کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اوراقِ مقدسہ کے باکسز کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن
کے ڈسٹرکٹ پاکپتن کا شیڈول
ساہیوال ڈویژن کے ڈسٹرکٹ پاکپتن میں اوراقِ
مقدسہ کی حفاظت کے لئے باکسز لگانے کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول ہوا۔
دورانِ شیڈول ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈسٹرکٹ
ذمہ دارمولانا عابد حسین عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار محمد انصر
نوید عطاری نے پاکپتن ڈسٹرکٹ کے مختلف مقامات پر نئے باکسز لگائے اور دیگر اسلامی
بھائیوں سے مزید باکسز لگانے کے حوالے سے ملاقاتیں کیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کا فیضان مدینہ
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 26نومبر 2023ء
کو مدنی مشورہ
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 26نومبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظ اوراق مقدسہ ٹاؤن ذمہ
داران اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں محمد افضل عطاری مدنی نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ پاکستان نے شعبے کے
کام میں بہتری لانے کے متعلق تربیت فرماتے ہوئےحاضرین کو دعوت
اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل اباد ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب
شاہ عطاری)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کا فیضان مدینہ
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 25نومبر 2023ء
کو مدنی مشورہ
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 25نومبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظ اوراق مقدسہ ٹاؤن ذمہ
داران اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے صوبائی
ذمہ دار پنجاب ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبے کے کام میں بہتری لانے کے متعلق تربیت
فرماتے ہوئےحاضرین کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل اباد ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب
شاہ عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوری کے رکن ابو ماجد حاجی شاہد مدنی سلمہ
الباری دینی کام کے سلسلے میں پاکستان کے
صوبہ پنجاب کے سفر میں تھے جہاں ملتان فیضان مدینہ میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ پنجاب کا مدنی مشورہ
فرمایا ۔
جس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی
بھائیوں کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت فرماتے ہوئے شعبے کا دینی کام بڑھانے کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے اور نیو اہداف دیے جس
پر شرکا نے بھلے جذبات کا اظہار کیا ۔(
رپورٹ :حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان حافظ آباد ،
کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ کے اجیر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے
دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام
اجیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے سٹی ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اپنے کام احسن انداز میں کرنےکا
ذہن دیا۔۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے
سٹی ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن اور ماڑی پور ٹاؤن میں قائم
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا جائزہ لیا نیز شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)