4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
پنجاب پاکستان میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں 29 ستمبر 2024ء کو فیصل آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ
کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار
محمد فہیم عطاری بھی شریک تھے۔
شعبے کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ داران سے شعبے کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔
نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے
ہوئے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)